تاجروں نے کورونا وائر س تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا اظہار کردیا

Spread the love

گلگت (پ ر) تاجروں نے کورونا وائر س تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا اظہار کردیا، گلگت شہر میں کورونا وائرس SOPs پر سکتی کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے متفقہ فیصلہ، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے صدارت میں تاجرو ں تنظیموں کے راہنماوں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں تاجروں نے کورونا وائر س کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کورونا وائرس ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ شہر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تسلسل کے اضافہ ہورہا ہے جسکے روکنے کیلئے ہمیں سخت فیصلے کرنے ہیں اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ تاجروں کو اعتماد میں لیکر ہی کورونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے کردار ادا کریں، جس طرح اس سے قبل انتظامیہ اور تاجروں نے کردار ادا کیا ہے دوبارہ دہرانے کی ضرورت ہے چونکہ جان قیمتی شے ہے اسے بچانے کیلئے ہم سے نے ملکر کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ذرا سی بے احتیاطی ہمیں موت کے منہ میں لیجارہی ہے جس کی مثال ہمارے سامنے ہے ہمارے سامنے کئی قیمتی جانیں کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں مزید کتنے افراداس جان لیوا وبا کے شکار ہیں اس موقع پر سنیئر تاجر راہنماء محمد ابراہیم، رمضان علی، عبدالغنی، محمد رفیق، سمیت دیگر تاجر وں نے اجلاس میں شرکت کی بعدازاں، ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے کیسز کے اضافے کے باعث شہر میں سخت کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور یہ عمل بلا تعدل جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں