کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی پوری توجہ دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی بر وقت فراہمی

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 24 اکتوبر 2020

ساہیوال (آصف ندیم )کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی پوری توجہ دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی بر وقت فراہمی پر مرکوز ھے جس کے لئے تمام مراکز صحت پر ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور ادویات کی دستیابی ممکن بنائی گئی ہے -وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار ساہیوال میں دل کے مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی میں بھی ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں جس کے لئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں -ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے نئے بلاک کی تعمیر اسی مالی سال مکمل کر لی جائے گی جس سے مزید شعبوں میں علاج کی سہولیات دستیاب ہونگی -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں محکمہ صحت کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ میں کہی جس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم کمبوہ اورپرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے تفصیلی بریفنگ دی -کمشنر نادر چٹھہ نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی دور کرنے کی یقین دہانی کرائی -انہوں نے ساہیوال ڈویژن میں خواتین کے کالا پتھر کھانے سے ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اس کی روک تھام کیلئے جامع تجاویز دی جائیں -پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے بتایا کہ ایک سال کے دوران کالا پتھر کھانے کے 118کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 90فیصد تعداد 30سال سے کم عمر خواتین کی ہے -ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم نے بتایا کہ ڈویژن میں قائم 4ڈی ایچ کیو ہسپتالوں،5تحصیل ہسپتالوں، 20 رورل ہیلتھ سنٹرز اور 228بنیادی مراکز صحت پر مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جاری ہیں اور صوبے بھر کی ریکنگ میں ضلع پاکپتن کی پہلی،اوکاڑہ کی دوسری اور ساہیوال کی تیسری پوزیشن برقرار ہے -انہوں نے مزید بتایا کہ ڈویژن بھر میں کورونا کے 38مریض موجود ہیں جو اپنے گھروں پر آئسو لیٹ کئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں