جہلم سرکاری اداروں کے ذمہ داروں کو محکمانہ انٹرنل احتسابی سسٹم کو فعال بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم سرکاری اداروں کے ذمہ داروں کو محکمانہ انٹرنل احتسابی سسٹم کو فعال بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں، اداروں کے سربراہان کرپشن کے ناسور پر قابو پانے، ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی کی بابت رپورٹ باضابطہ طور پر صوبائی حکومت کو ارسال کرنے کے پابند ہوں گے، زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبائی انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، خود مختارادارو ں کے سربراہان، ذیلی اداروں کے ذمہ داران کو جاری ہدایات میں واضح کیا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری اداروں میں انٹرنل سطح پر جزاوسزا کے موجودہ نظام کو بہتر، یقینی و فعال بنایا جائے اور یہ اسی صورت ممکن ہو سکتا ہے جب محکموں کے سربراہان نہ صرف اپنے ماتحت افسروں اور ملازمین کی سالانہ کارکردگی رپورٹس بروقت تحریر کرنے کا عمل یقینی بنائیں، بلکہ محکموں کی سطح پر موجود زیر التواء انکوائریوں کو بھی بروقت اور مقررہ مدت میں نمٹانے کے لئے اقدامات کریں، ایسے آفیسر / انکوائری آفیسرز جو طے شدہ مدت کے دوران انکوائریاں مکمل کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے، تاکہ محکمانہ سطح پر انٹرنل جز اوسز ا کا عمل بہتر سے بہترین بنایا جا سکے اور انٹرنل احتسابی نظام بھی فعال ہو سکے۔ زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے سرکاری اداروں کے ذمہ داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ضمن میں ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ آئی اینڈ سی ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی کو ارسال کرنے کے پابند ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں