جہلم این ایچ اے کے ذمہ داران کی ملی بھگت یا فرائض سے غفلت، جی ٹی روڈکے دونوں اطراف ناجائز تجاوزات قائم

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم این ایچ اے کے ذمہ داران کی ملی بھگت یا فرائض سے غفلت، جی ٹی روڈکے دونوں اطراف ناجائز تجاوزات قائم، شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا، این ایچ اے کے ذمہ داران نے بھتہ وصولی شروع کر رکھی ہے، دونوں اطراف جگہ نہ ہونے کے باعث حادثات رونما ہونے لگے، تفصیلات کے مطابق این ایچ اے انتظامیہ کی نااہلی کیوجہ سے جہلم جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف بااثر مافیا نے تجاوزات قائم کرکے مستقل بنیادوں پر کارروباری مراکز قائم کر لئے ہیں، جس کیوجہ سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں، جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف قائم ہونے والی تجاوزات این ایچ اے کے افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت کے بغیر کسی صورت ممکن نہیں، ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے مافیا نے پختہ تعمیرات کرکے سڑکوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے جس کیوجہ سے آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں، جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف قائم ہونے والی تجاوزات کیوجہ سے گاڑیوں کی کراسنگ بھی ناممکن ہو چکی ہے۔ شہریوں نے این ایچ اے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ جی ٹی روڈ پر قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا تفریق آپریشن کیا جائے تاکہ تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں