جہلم انجمن شہریان کا ماہانہ اجلاس شیخ مظفر حسین کی رہائش گاہ پر زیر صدارت صدر چوہدری کامران شہزاد منعقد ہوا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم انجمن شہریان کا ماہانہ اجلاس شیخ مظفر حسین کی رہائش گاہ پر زیر صدارت صدر چوہدری کامران شہزاد منعقد ہوا، اجلاس میں شہری مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں ڈاکٹر اسد مرزا، ڈاکٹر عبدالشکورملک، راجہ شاہد، شیخ عثمان، ڈاکٹر رشید نیاز، شیخ محمد ریاض، حاجی محمد اصغر، چوہدری محمد سلیمان، محمد اشفاق و دیگر ممبران نے شرکت کرکے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا، اجلاس میں شہر کو صاف ستھرارکھنے کے لئے انتظامیہ سے سلسلہ وارمیٹنگ کے لئے کمیٹی بنائی گئی اجلاس میں جنرل سیکرٹری حافظ اخلاق احمد اور دیگر بیمارو مرحومین کے لئے دعاکرائی گئی اور پر لطف میٹنگ کروانے پر شیخ مظفر حسین کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں