بھکاری کے روپ میں چوری کی واردات کرنے والا کم عمر ملزم گرفتار

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم :

ملزم نے چند یوم قبل PSO پمپ جیل روڈ سے ایک کار سے 7 لاکھ روپے چوری کر لیے تھے۔

ملزم ارسلان ولد امتیاز قوم چنگڑ سکنہ 90 نوایل کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔

ملزم گونگا اور بھکاری بن کر گھومتا تھا جہاں مناسب موقع ملے وہاں سے چوری کر لیتا تھا۔

ملزم نے اس سے قبل بھی چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا لیکن کبھی گرفتار نہیں ہو سکا کیونکہ یہ واردات کرنے کے بعد اپنا حلیہ اور علاقہ واردات تبدیل کر لیتا تھا۔

ابھی بھی واردات کرنے کے فوراً بعد ملزم نے اپنے سر کے بال کٹوا لیے تھے لیکن اس مرتبہ تھانہ سٹی کی ٹیم کی گرفت سے نہ بچ سکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں