جہلم پنجاب گورنمنٹ نے کرایہ داروں کے تحفظ کیلئے نوٹی فکیشن جاری کردیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم پنجاب گورنمنٹ نے کرایہ داروں کے تحفظ کیلئے نوٹی فکیشن جاری کردیا، کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ درجنوں افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے بعد لوگوں کو روزگار کمانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسی مشکل کو ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے دکانوں،مکانوں کے مالکان کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ آئندہ 60 دنوں کے لئے اپنے کرایہ داروں کو کرایہ کی بابت تنگ نہ کریں اور نہ ہی وہ انہیں بے دخل کریں گے۔اس ضمن میں صوبائی حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔کرایہ دار حالات بہتر ہوتے ہی کرایہ ادا کرنے کے پابند ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں