لاہور آئی جی پنجاب کا زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے گروپس اور افراد کے خلاف آپریشن کیلئے فہرستیں تیار کرنے کا حکم

Spread the love

لاہور: آئی جی پنجاب کا زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے گروپس اور افراد کے خلاف آپریشن کیلئے فہرستیں تیار کرنے کا حکم

لاہور: صوبہ بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیاز اور افراد کی فہرستیں سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔

لاہور: قبضہ مافیاز کی سرپرستی کرنے والے سرکاری یا ریٹائرڈ افسران کے نام بھی فہرست میں شامل کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب

لاہور: کھلے عام یا مخفی طور پر اپنے عہدہ و اختیارات سے قبضہ مافیاکی معاونت کرنے والے افسران کے نام بھی فہرست میں شامل کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب

لاہور: قبضہ گروپس کے نام، کوائف اور دیگر تفصیلات پر مبنی مکمل فہرستیں 28اکتوبر تک سنٹرل پولیس آفس بھجوا دی جائیں۔آئی جی پنجاب

لاہور: قبضہ گروپس کے ماضی کے کریمنل ریکارڈ اور قبضے کا طریقہ(کمرشل، رہائشی یا زررعی زمین پر قابض)کی تفصیل بھی فہرست کا حصہ ہو۔ آئی جی پنجاب

لاہور: قبضہ گروپس کے سرکاری افسران کے ساتھ تعلق یا شراکت داری کی تفصیل بھی فہرست میں درج ہونی چاہئیے۔ آئی جی پنجاب

لاہور: قبضہ گروپس کے بظاہرپیشہ/بزنس،ٹیلی فون نمبرزسمیت تمام ممکنہ تفصیلات کو ریکارڈ میں شامل کیا جائے۔ا ٓئی جی پنجاب

لاہور: آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سی سی پی او لاہور، صوبے کے تمام آرپی اوز اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔
(ڈی پی آر ٹو آئی جی پنجاب)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں