متاثرین لاک ڈاون میں راشن کی تقسیم

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی ھدایات کے مطابق متاثرین لاک ڈاون میں راشن تقسیم کیا گیا۔ جامعہ علوم اثریہ کے زیر اہتمام ہمیشہ کی طرح مستحق سفید پوش گھرانوں کو عزت و احترام کے ساتھ راشن تقسیم کیا گیا۔رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں بھی ملک بھر کی طرح جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی ہدایات کے مطابق جامعہ علوم اثریہ جہلم کے زیر اہتمام رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر کی زیر سرپرستی متاثرین لاک ڈاون میں راشن تقسیم کردیا گیا۔ اس سے قبل بھی دو مرتبہ سو سو خاندانوں کے لیئے راشن تقسیم ہو چکا ہے اس موقع پر رئیس الجامعہ حافظ عبد الحمید عامر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ تیسری مرتبہ بھی سو افراد کے لیئے راشن کی تقسیم آج کی جارہی ہے اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ راشن تقسیم کے حوالے سے ایک کمیٹی ہے۔ جو باقاعدہ جائزہ لئے کر مستحقین کا فیصلہ کرتی ہے اور یہ راشن ان ہی افراد میں تقسیم ہوتا ہے سفید پوش مستحقین کا نام صیغہ راز میں رکھا جاتا ہے اور تقسیم کے وقت بھی ان کی عزت نفس کو برقرار رکھنے کے لیئے راشن کی تقسیم سر عام نہیں ہوتی مستحقین مخصوص دن میں کسی بھی وقت وہ بندہ ٹوکن دکھا کر اپنا راشن لئے جاسکتا ہے اس کے علاوہ تقسیم کے وقت کسی قسم کی فوٹو سیشن نہیں ہوتا تاکہ لوگوں کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ ان شائاللہ جلد چوتھا راشن پیکیج بھی سو مستحق خاندان میں تقسیم کیا جائے گا اس کے لیئے مخیر حضرات کو چاہیئے کہ نیکی کے اس عمل میں حصہ ڈالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں