حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہی ضلع جہلم میں کاروباری مراکز کھل سکیں گے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نذارت علی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہی ضلع جہلم میں کاروباری مراکز کھل سکیں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی روک تھام سے متعلق حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے کاروباری مراکز اور ان کے منتظمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس اور انتظامی افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو چیک کر رہی ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں درج ذیل دکانیں ہی صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک کھلی رہ سکتی ہیں۔ گراسری سٹور، کریانہ اسٹور، سپر مارکیٹ، ڈیپارٹمنٹل سٹور، گوشت فروش،، مچھلی کی دکانیں، عینک ساز دکانیں، بیکرز، کیڑے مار ادویات، بیج کھاد کی دکانیں، آٹو ورکشاپ اور ریڑھی بان۔جبکہ دودھ کی دکانیں، پولٹری و چکن شاپس رات 8 بجے تک کھلی رہ سکتی ہیں۔ نیزدرج ذیل دکانیں رات 8 بجے کے بعد بھی کھلی رہ سکتی ہیں جن میں ایگریکلچر مشینری ورکشاپس اور سپیر پارٹس بنانے والی دکانیں، پیٹرول پمپس اینڈ آئل ڈپو، ایل پی جی فلنگ پلانٹ،میڈیکل اسٹورز، فارمیسیز، فروٹ و سبزی کی دکانیں، تندور آٹا چکی، ڈاک کورئیر سروسز، پرنٹنگ پریس، ٹیک آوے اور ہوم ڈلیوری کی سروس کے لئے ریستوران شامل ہیں۔تمام دکانوں میں دکانداروں اور گاہکوں کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہوگی، ایسے تمام دکاندار سماجی فاصلے کو قائم رکھیں، ماسک، کے استعما ل کو یقینی بنائیں۔ مزید معلومات کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات لف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں