نیازی کا دورہ گلگت بلتستان صرف اور صرف ایک سرکاری دورہ ہ

Spread the love

گلگت (نمائندہ خصوصی) عمران علی نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت ڈویژن نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ نیازی کا دورہ گلگت بلتستان صرف اور صرف ایک سرکاری دورہ ہے۔گلگت بلتستان کے عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی جعلی اعلانات پر اعتبار نہیں کرنا یہ اچھا ہوا کہ ہمارا الیکشن پاکستان کے ساتھ نہیں ہوئے ورنہ ہم بھی دیگر صوبوں کے عوام کی طرح ان کے دھوکے میں آتے تھے عمران نیازی نے 10سال میں کے پی کے کو جنگلہ بس کا تحفہ دیا جو اس وقت دنیا کا مہنگا ترین اور نامکمل پروجیکٹ ہے ۔پنجاب میں جنوبی صوبےکا جھوٹا اعلان کرنےکے بعد آج گلگت بلتستان کو بھی صوبہ بنانے کا جھوٹا وعدہ کر رہا ہے ۔ گلگت کے عوام نے ان کی تبدیلی کا نعرہ پاکستان میں دیکھا ہے۔ اج تک گلگت بلتسان کو جو کچھ بھی ملا ہے وہ پیپلز پارٹی کے دور میں ملا ہے آور آئندہ بھی پیپلزپارٹی اپنا آخری وعدہ بھی پورا کرے گی ۔لہذا گلگت بلتستان کے عوام کسی بھی جعلی اعلان کے دھوکے میں نہ رہے ہم سب کو پتہ ہے کی یہ لوگ ہمیشہ یو ٹرن لیتے ہیں ہم گلگت کےعوام چیف الیکشن کمیشنر سے بھی پر زور اپیل کرتے ہیں کہ نیازی کو جعلی اعلانات سے روکے اور دیگر وفاقی وزیرآ کو نقدی رقم تقسیم کرنے لگے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر کے منع کرنے کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الیکشن کمپین میں لگے ہیں۔لحاظا چیف الیکشن کمشنر۔موجودہ گورنمنٹ اور فورس کمانڈر سےگلگت بلتستان کے عوام اپیل کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت کو گلگت بلتسان کےالیکشن میں عمل دخل سے روکا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں