آنیوالے دنوں میں مہاراشٹر میں کرونا کا خاطرہ مزید بڑھے گا۔دیویندر فڈنویس

Spread the love

ریاستی سرکار کی جانب سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اور مریضوں کی اعداد و شمار کو بھی غلط بتایا جا رہا ہے۔سابق وزیر اعلی و اپوزیشن لیڈر

ممبئی(چیف اکرام الدین)انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر ) کی رپو رٹ کے حوالہ سے ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر دیویندر فڈنویس نے اس بات کا ندیشہ ظاہر کیا کہ آنیوالے دِنوں میں مہاراشٹر میں کورونا کا خطرہ مزید بڑھے گا ساتھ ہی انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ ریاستی سرکار کی جانب سے کورونا سے صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد اور مریضوں کے اعداد و شمار کو بھی غلط بتایا جا رہا ہے قبل ازیں محکمہ صحت کی جانب سے ملی رپورٹ کے مطابق اب مہاراشٹر میں کورونا مریضوںکی تعداد 3؍ ہزار 236 تک پہنچ گئی ہے ،وہیں مہلوکین کی تعداد بھی بڑھ کر 200 کے قریب ہوچکی ہے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج شام تک پو نہ شہر میں 23؍ نئے مریضوں کی تصدیق ہو ئی اسی طرح ممبئی اور ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی اکا دُکا مریضوں کی تعد اد میں اضافہ ہوا ہے متعلقہ محمکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک کورونا سے متاثر 3؍ سو زائد مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں وہیں پو نہ میںکورونا کے بڑھتے کیس کو رو کنے کے لئے جہاں سرکاری سطح پر موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ،وہیںااج سے ’’موبائیل کلینک ‘‘بھی شروع کی گئی ہے ،تاکہ بروقت مریضوں کا علاج کیا جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں