پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویثرن کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلہ میں خواتین کے لیے محفل میلاد کا اہتمام

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 23 نومبر 2020

ساہیوال (آصف ندیم )پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویثرن کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلہ میں خواتین کے لیے محفل میلاد کا اہتمام کیا گیاجس میں مذہبی اسکالرصائمہ حسن نے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر فکر انگیز گفتگو کی جبکہ معروف صوفی گائیک سدرا اشتیاق نے محفل میلاد میں سامعین کے دلوں کو نعتیہ کلام سے منور کیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ نے خواتین کو نعت سناکر خوب داد سمیٹی۔ تقریب کی نظامت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نبیلہ حاکم ایڈوکیٹ نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ہم شان رحمت اللعالمین ﷺ کی ولادت کے حوالے سے جو خوشیاں منا رہے ہیں، یہ نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ امت مسلمہ کے لیے فخر اور پہچان کا باعث ہے کیوں کہ حضور ﷺ کی ولادت باسعادت کا یوم ہر مسلمان کے لیے سب سے بڑی خوشی کا دن ہے۔ اس موقع پر محترمہ رکیہ بانو ڈپٹی کوارڈینٹر ویمن پروٹیکشن ساہیوال نے کہاکہ اس محفل نے ہمارے دلوں کو سرور کونین ﷺ کی محبت اورعقیدت سے مزید منور کیا۔بلاشبہ رہبرانسانیت کا پیغام پوری دنیا کی فلاح اور اصلاح کے لیے ہے۔ پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ سٹی ڈسٹرکٹ ساہیوال کی صدر تسلیم کو ثر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کا انعقاد ہر پاکستانی کے دل کی خواہش تھی،جسے حکومتی سطح پر منعقد کر کے رب کریم کی خوشنودی حاصل کی گئی۔ انرویل ساہیوال اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے میڈم رضیہ، ناصرہ یاور، یاسمین تنویر، فرح شاہد چیمہ، رضوانہ تنویر، ام البنین شیرازی اوردیگر خواتین نے بھی حصہ لیا۔نبیلہ حاکم ایڈوکیٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ حاضرین کی طرف سے سرکاری سطح پر خواتین کے لیے تقریب کے انعقاد پر ساہیوال آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں