کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مننت زہرہ

Spread the love

کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔پاکستانی نوجوان ماڈل

یورپ(چیف اکرام الدین)دبئی میں مقیم پاکستانی نوجوان ماڈل محترمہ مننت زہرہ نے کہا کہ کرونا وائرس جیسے عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامت کی اشد ضرورت ہے اور عوام کیلئے جاری حکومتی تدابیر پر عمل کرنا بھی ضروری ہے تا کہ عوام کو کرونا جیسا عالمی وبا سے نجات مل سکے کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اربوں لوگ متاثر ہوئے ہے اور لاکھوں افراد کرونا وائرس جیسی عالمی وبا کی وجہ سے مر چکے ہے کرونا وائرس جیسی وباء اور آفات کے خاتمے کیلئے صرف قرآن مجید واحد راستہ ہے جس میں ہر وبا اور آفات کا علاج موجود ہے پاکستانی نوجوان ماڈل محترمہ مننت زہرہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی تمام مسلمانوں کو کرونا وائرس سے نجات نصیب کرے اور اللہ تعالی مرنے والوں کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی کرونا وائرس سے متاثر افراد کو صحت کاملہ نصیب فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں