جوائنٹ سیکرٹری حیدر خلیل کی صوبائی ترجمان صفدر باغی کے رہائش گاہ پر آمد

Spread the love

ملکی میں جاری موجودہ کرونا وائرس وبا کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی۔

پشاور(چیف اکرام الدین)مسلم لیگ ق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حیدر خلیل میھٹہ خیل کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات صفدر خاں باغی کی رہائش گاہ پر آمد موجودہ کرونا وائرس وبا کے حوالے اہم گفتگو اور ضلعی پشاور میں کرونا وائرس وبا پھیلنے پر تشویش ظاہر کی ۔دونوں رہنما نے کرونا وائرس کے وبا شدہ محلقہ علاقوں میں سپرے اور دیگر حفاظتی اقدامات کے احکامات ڈی جی رسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد اور ضلعی انتظامیہ ڈی سی پشاور علی اصغر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا پشاور کی عوام نے ہر مشکل گھڑی دور میں ہمیشہ قربانیاں دیں دونوں رہنماوں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس وقت صوبائی دارلخلافہ پشاور کی عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات وفاقی و صوبائی حکومت وزیراعظم احساس ریلیف پیکج ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا راشن پروگرام اور پبلک پلیس مین شاہراؤں پر سینٹائزر واک تھرو گیٹ سپرے کو یقینی بنائے رہنماوں نے کرونا وائرس وبا کے حوالے مسلم لیگ ق مرکزی قائدین جناب چوہدری شجاعت حسین و اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی صاحبان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا کہ ان موجودہ ملکی سخت حالات میں وفاقی حکومت کے ہاتھ مضبوط کیے۔ دونوں رہنما نے صوبائی قیادت جناب جنرل سیکرٹری وجعی الزمان خان اور سینیئر نائب صدر محمد یوسف خان ہوتی ،پشاور چیف آرگنائزر جاوید نسیم و صوبائی خواتین وینگ صدر رفعت سواتی ضلعی صدور اور عہدداران کی کاوشوں اور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا اور مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا کے تمام قائدین و عہدداران اپنے حلقوں میں کرونا وائرس وبا کی روک تھام مزید سرگرمیوں کو تیز کرنے پر زور دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں