سید یوسف رضا گیلانی کا میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس

Spread the love

میر ظفر اللہ جمالی کا ملک کی سیاست میں بہت اہم کردار تھا۔سابق وزیر اعظم و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

یورپ(چیف اکرام الدین) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے معروف سیاستدان و سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میر ظفراللہ خان جمالی کا ملک کی سیاست میں بہت اہم کردار تھا میر ظفر اللہ جمالی کی وفات سے پاکستان ایک اچھے اور معتبر سیاستدان سے محروم ہو گیا میر ظفر اللہ خان جمالی گزشتہ کئی دن سے ہسپتال میں زیر علاج تھے گزشتہ روز اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکے درجات بلند کریں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں