برمنگھم کمیونٹی فورم کے چیئرمین شوکت علی خان جنرل سیکرٹری فیصل محمود کا کرونا وائرس سے بڑی تعداد میں اموات پر گہری تشویش

Spread the love

 رپورٹ شکیل ڈار برمنگھم:برمنگھم کمیونٹی فورم کے چیئرمین شوکت علی خان جنرل سیکرٹری فیصل محمود نے. برمنگھم میں کرونا وائرس سے بڑی تعداد میں اموات خصوصا بڑی تعداد میں ایتھنک لوگوں کی اموات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان عوامل کو جاننا اور ان کا تدارک کرنا بے حد ضروری ھے ان بڑھتی ہوئی اموات کو کم اور ختم کیا جا سکے ۔دوسرا بڑا مسئلہ میتوں کو جلد ریلیز نا کرنا اور تدفین میں تاخیر سمیت دیگر مسائل کوحل کرنا اشد ضروری ھےاس کے لئے ضروری ھے برمنگھم کی عوام کے لئے تینوں قبرستانوں ہینڈذ ورتھ, کیسل ویل اور ثمبل مل میں میتوں کو دفنانے کی اجازت دی جائے تاکہ رجسٹریشن اور دفنانے کے عمل میں تیزی لای جاے ۔ اس سلسلے میں برمنگھم کمیونٹی فورم لارڈ میر ,لیبر کونسلر ز, کنزرویٹو کونسلرز ,لبرل کونسلر ز سمیت دیگر اھم شخصیات سے ان تمام مسائل کو جلد حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس سلسلے میں مختلف زرائع سے اپنا کام شروع کر دیا ھے ھم مشکل کی اس گھڑی میں تمام کمیونیٹیز کو اکیلا نہیں چھوڑے گے۔ایک ایک انسانی جان بڑی اھم اور انمول ھے اس کے لیے ضروری ھے کہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کو بجانے کے لئے ھر ممکن تدابیر اور اقدامات اختیار کیے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں