جلیبی اور موسم سرما کا چولی دامن کا ساتھ ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم سردیوں کے موسم میں ایک بار بھی اگر آدھا کلو دودھ میں آدھا پاؤ جلیبیاں ڈال کر نوش کر لی جائیں توزندگی کا رنگ ہی بدل جاتا ہے. کمردرد، تھکاوٹ، پریشانی، اعصابی تناؤ، نزلہ، زکام، بخار، ہڈیوں و جوڑوں کا درد‘ سردرد‘ پٹھوں کا دردکھچاؤ جیسی بیماریوں کی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ آپ کے قریب بھی آئیں۔تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت ملک بھر میں جلیبی اور موسم سرما کا چولی دامن کا ساتھ ہے، کہتے ہیں نا کہ سخت جاڑے کی رات میں گرم گرم دودھ میں بھیگی ہوئی جلیبیاں جب تک نہ کھالیں سردی کا مزہ ہی نہیں آتا، جس نے صبح ناشتے میں دودھ جلیبی نہ کھائی تو ناشتے کا مزہ ہی کیا۔جلیبیوں کے حوالے سے کئی دلچسپ باتیں اکثر سننے کوملتی رہتی ہیں مثلاً کسی پر طنز بھی کرنا ہو تو کہا جاتا ہے‘ ہاں!ہاں! تم تو بہت سیدھے ہوبالکل جلیبی کی طرح! اکثر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جلیبی دیکھ کر تو انگریز سرکار بھی پریشان ہوکر سوچتی ہوگی‘ کہ آخر جیلبیوں میں پاکستانی شیرا کہاں سے اور کیسے بھرتے ہوں گے موسم سرما میں پاکستان کے ہر شہر میں قریب قریب ہر امیر اور غریب آدمی کے دسترخوان پر جلیبی ضرور موجود ہوتی ہے۔ موسم سرما میں جلیبی آپ کو پاکستان کے ہر صوبے ہر دیہات ہر شہر میں ملے گی۔ جہاں مٹھائی ہوگی وہاں جلیبیاں بھی ضرور موجود ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں