2020 ء کا سورج بھی غروب ہونے کے قریب مگر شہر کی تقدیر نہ بدل سکی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم 2020 ء کا سورج بھی غروب ہونے کے قریب مگر شہر کی کی تقدیر نہ بدل سکی، دہائیوں قبل ضلع کا درجہ پانے والا ضلع جہلم مسائل کی دلدل میں پھنس کر رہ گیا، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، آلودہ پانی، کھلے گٹراور گندگی کے ڈھیر کسی غیبی مسیحا کے منتظر، شہری مسائل کے حل کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، شہریوں کا وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تاریخی شہر جہلم کو ضلع کا درجہ تومل گیا مگر شہر کے باسی بنیادی سہولیات سے تاحال محروم ہیں،لاکھوں سے زائد کی آبادی والا شہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہونے کیوجہ سے اپنی الگ پہنچان رکھتا ہے،جسے غازیوں، شہیدوں اور اوورسیز پاکستانیوں کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے یہ شہر مسائل کی آماجگاہ بنتا جا رہاہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں گلیاں، آلودہ پانی، ناقص سیوریج نظام، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان، گلیوں بازاروں میں گندگی و غلاظت کے ڈھیر، تجاوزات کی بھرمار، سرکاری اداروں سمیت ریلوے اسٹیشن بھوت بنگلے کی منظر کشی کرنے سمیت، جنرل بس اسٹینڈ، اسٹریٹ لائٹس، فائر بریگیڈ تباہ حال ہوچکے ہیں،بنیادی سہولیات نہ ہونے کیوجہ شہریوں کو بے شمار مسائل درپیش ہیں۔شہریوں نے وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیاہے کہ غازیوں، شہیدوں اور اوورسیز پاکستانیوں کی سرزمین جہلم کو ترقی یافتہ شہروں کی طرح بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ شہری حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں