پنڈدادنخان گورنمنٹ البیرونی کالج کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دیا جائے

Spread the love

جہلم چوہدری زاہد حیات
جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان : گورنمنٹ البیرونی ایسوسی ایٹ کا لج دو سو چالیس کنال اراضی پر محیط زمین اور بلڈنگ
یہاں کے تعلیمی کو اپ گریڈ کرنے کی متقاضی ہے موجودہ بلڈنگ میں اس وقت 800 کے قریب طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جن میں طالبات کی بڑی تعداد ھے جبکہ یہاں پر موجودہ ترقی یافتہ دور کے مطابق ماسٹر لیول کی کلاسوں کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے اسی امر کے باعث یہاں کے طلبا و طالبات کو دوسرے شہروں کی طرف رخ کرنا پڑتا ہے جس سے خاص طور پر طالبات زیادہ متاثر ہوتی ہے کیونکہ والدین اپنی بیٹیوں کو دوسرے شہروں میں پڑھانا پسند نہیں کرتے اور دوسرا اخراجات کے ڈر کے باعث ان کو گھر بٹھا لیا جاتا ہے جس سے نہ صرف علاقائی طور پر طالب علم کا نقصان ہوتا ہے بلکہ ملکی طور پر بھی قابل اور کار امد شہریوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی ہے شہر کی سماجی سیاسی تاجر اور دیگر تنظیموں کے علاوہ عوام کا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر پر گورنمنٹ البیرونی ڈگری کالج کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دے کر ہزاروں طلبہ و طالبات کا مستقبل ضائع ہونے سے بچایا جائے

پنڈدادنخان: گورنمنٹ البیرونی کالج کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دیا جائے
پانچ لاکھ کی آبادی کے درجنوں کالجز سے فارغ التحصیل طلباء دربد ایف ایس کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے طلبہ وطالبات دیگر شہروں میں داخلے پر مجبور حصول تعلیم کے لئے بھاری اخراجات کے باعث ہزاروں طلباء تعلیم سے محروم پوسٹ گریجویٹ کالج نہ ہونے کے باعث طالبات کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا والدین اپنی بچیوں کو دوسرے شہروں پڑھانے اخراجات کے باعث تعلیم چھڑا دیتے ھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں