جہلم (بیورو رپورٹ) تھانہ چوٹالہ کے علاقے کھائی کلیہ میں گھریلو تنازعے پر شوہر نے مبینہ طور پر چھریوں کے وار کر کے اپنی بیوی کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا، جہاں متاثرہ خاتون کوطبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق۔ ملزم غلام حسین واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیاپولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم غلام حسین کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،
