جہلم( بیورورپورٹ)جلالپورشریف کی معروف سماجی شخصیت ندیم عباس نے کہا ہے کہ سانحہ کربلا ہمیں باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کادرس دیتا ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسین نے کربلا کے میدان میں یزیدی فوج کے سامنے کلمہ حق بلند کر کے ثابت کر دیا که اسلام دین برحق ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم
مسلما نوں کے لئے اہل بیعت کی جانب سے اسلام کی سر بلندی کے لئے پیش کی جانیوالی قربانیاں تا قیامت مشعل راہ ہیں ، اگر فلسفہ شہادت حضرت امام حسین پرسختی سے کار بند ہو کر دنیاوی چیلنجوں اور اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جائے تو نہ صرف اسلام کا پرچم سر بلند ہوگا بلکہ صیہونی قوتیں بھی مسلمانوں پر ظلم وستم سے باز رہیں گی ، ندیم عباس نے کہا کہ کربلا کے میدان میں اہل بیعت نے صبر و استقامت اور شجاعت و بہادری کی ایسی داستانیں رقم کی ہیں جنکی مثال تا قیامت کہیں نہیں ملتی ، اگر جذ بہ حسینی کو سامنے رکھ کر مشکلات و مصائب کا سامنا کیا جائے تو راستے کی رکاوٹوں کا خود بخود خاتمہ ہو جائے گا جبکہ ڈر اور خوف کے بت کو توڑ کر مظلوم کا ساتھ دیا جائے تا کہ ظالم کیفر کردار تک پہنچ سکے،
