کھیوڑہ پنڈدادنخان روڈ پر بنے درجنوں ڈرائیورہوٹل عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف،انتظامیہ خاموش

Spread the love

کھیوڑہ پنڈدانخان (راشدخان)

کسی ایک ہوٹل پر بھی سرکاری ریٹ پرچائے ،کھانا،بوتل،دستیاب نہےں عام ریٹ سے ڈبل چارجز معمول بناہوا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سے فوری نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ تا پنڈدانخان مرکزی سڑک کے دونوں اطراف درجنوں
ڈھابے و ہوٹل من چاہے نرخوں پر عوام کو لوٹ رہے ہیں صنعتی ایریا ہونے کی وجہ سے قرب جوار کی آبادی کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں سے آئے سینکڑوں ڈرائیوز،کلینرز،مہنگے داموں چائے کھانا کھانے پر مجبور ہیں کسی ایک ہوٹل پر سرکاری نرخ نامہ نا ہی آویزاں ہے اور نا ہی سرکاری ریٹ پر کھاناملتاہے ہر ہوٹل ہر ڈھابے کا اپنا من چاہا ریٹ ہے جسے وہ دھڑلے سے وصول کرتے ہیں جودال ،سبزی ،چکن،چائے شہر کے دوسرے علاقوں میں دستیاب ہے اس کےمقابلے میں یہ ہوٹل مالکان ڈبل سے بھی زائد وصول کرتے ہیں ،عوامی مسلسل شکایات پر کھبی کبھار پرائس مجسٹریٹ چیکنگ بھی کرے تو معمولی سا جرمانہ کر کے خانہ پری کر دی جاتی ہے جس کا انہیں کوئی اثر نہیں ہوتا ،بھاری جرمانے کے ساتھ اوور رےٹنگ کرنے والے ہوٹل کوسیل کرنا نا گزیر ہے اس کے ساتھ ساتھ پابندی کے ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہوٹلز کی صفائی اور عملہ کا طبعی معائنہ بھی ضروری ہے عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے اپیل کی ہے کہ تحصیل بھر کے ہوٹل مالکان کو پابند کیاجائے کہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق صاف کھانا صاف ستھرے ماحول میں ہی فروخت کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں