پنڈ دادن خان ( نمائندہ خصوصی )ضلع جہلم اورضلع خوشاب میں دن دیہاڑے تقریبا بیک وقت ایک ہی خاندان کے دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا قتل ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور قریبی رشتہ دار تھے جو کہ پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے واقع کے بعد ہر طرف خوف و حراس کے سائے چھا گئے بہنوئی کو ضلع خوشاب میں اور سالےکو ضلع جہلم میں قتل کیا گیا گزشتہ روز دن دیہاڑے صبح تقریبا دس بجے للہ شریف مارکیٹ میں کار مکینک محمد شہزاد جھمٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جس کا تعلق رحمان کالونی جوہرآباد ضلع خوشاب سے تھا جو کہ گزشتہ کئی ماہ سے للہ شریف مارکیٹ میں مکینک کا کام کر رہا تھا مقتول کو جوہر آباد میں اس کے بہنوئی کے قتل ہونے کی خبر دی گئی جب وہ تیار ہونے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنی رہائش کی جانب جا رہا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگیا اور فائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ قاتل باآسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اس واقع سے تقریبا آدھا گھنٹہ قبل مقتول محمد شہزاد جھمٹ کے بہنوئی شیر حسین جھمٹ رحمان کالونی جوہرآباد ضلع خوشاب کو موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے راستے میں ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب کہ اس کے پیچھے موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا شخص واجد حسین شاہ زخمی ہو گیا جو کہ لفٹ لے کر اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھا تھا تاہم پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد اور پولیس تھانہ للہ نے مقتولین کے پوسٹ مارٹم کرواکر نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں نعشیں
گھر پہنچنے پر ہر طرف کہرام مچ گیا
