برطانیہ کے شہر بری کی پہلی مسلمان پاکستانی سابق میئر کونسلر شاہینہ ہارون اور انکی بیٹی عائشہ عارف کو انکی عوامی خدمات پر کنگ ایورڈ کے لئے نامزدگی

Spread the love


لندن عارف چودھری
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی پاکستانی مردوں کے ساتھ خواتین بھی ہر شعبے کی طرع سیاست میں بھی بھر پور کردار ادا کر رھی ہیں ایسے ہی برطانیہ کے شہر بری کی پہلی پاکستانی مسلمان خاتون شاہینہ ہارون مئیر منتخب ہوئ اور اب بھی کونسلر ہے انکے خاوند میجر ہارون پاکستانی افواج میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں- اور انکی بیٹی عائشہ عارف بھی بری سے کونسلر منتخب ھو کر اپنی خدمات انجام دے رھی ہیں اور بری میں پچھلے چھبیس سالوں سے کمیونٹی کی خدمت کے لئے بری ایکٹو وومن سینٹر چلا رہیں ھے جس میں مختلف اقسام کے کورسز کی کلاسیں چلائ جاتی ہیں -اب کئ سالوں سے انکی بیٹی کونسلر عائشہ عارف بھی انکا ھاتھ بٹا رھی ہے انکی عوام کی خدمات پر محترمہ شاہینہ ہارون اور انکی بیٹی عائشہ عارف کو بہت سے ایوارڈز سے نوازا گیا اور انہیں کنگز ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کر دیا گیا ھے – یہ انکی عوامی خدمات کا صلہ ھے – انکی برطانیہ میں خدمات پر پاکستان کا نام بھی روشن ھو تا ھے -حکومت پاکستان کو بھی انہیں دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر خصوصی ایوارڈ دینا چاہئے – اس سلسلے میں آج انہوں نے برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری سے خصوصی بات چیت کرت ہوئے کہا کہ وہ عوام کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں