
لندن عارف چودھری
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی پاکستانی مردوں کے ساتھ خواتین بھی ہر شعبے کی طرع سیاست میں بھی بھر پور کردار ادا کر رھی ہیں ایسے ہی برطانیہ کے شہر بری کی پہلی پاکستانی مسلمان خاتون شاہینہ ہارون مئیر منتخب ہوئ اور اب بھی کونسلر ہے انکے خاوند میجر ہارون پاکستانی افواج میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں- اور انکی بیٹی عائشہ عارف بھی بری سے کونسلر منتخب ھو کر اپنی خدمات انجام دے رھی ہیں اور بری میں پچھلے چھبیس سالوں سے کمیونٹی کی خدمت کے لئے بری ایکٹو وومن سینٹر چلا رہیں ھے جس میں مختلف اقسام کے کورسز کی کلاسیں چلائ جاتی ہیں -اب کئ سالوں سے انکی بیٹی کونسلر عائشہ عارف بھی انکا ھاتھ بٹا رھی ہے انکی عوام کی خدمات پر محترمہ شاہینہ ہارون اور انکی بیٹی عائشہ عارف کو بہت سے ایوارڈز سے نوازا گیا اور انہیں کنگز ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کر دیا گیا ھے – یہ انکی عوامی خدمات کا صلہ ھے – انکی برطانیہ میں خدمات پر پاکستان کا نام بھی روشن ھو تا ھے -حکومت پاکستان کو بھی انہیں دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر خصوصی ایوارڈ دینا چاہئے – اس سلسلے میں آج انہوں نے برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری سے خصوصی بات چیت کرت ہوئے کہا کہ وہ عوام کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گی –
