پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)
ہر سال کی طرح اس سال بھی منہاج پبلک گرلزہائی سکول پنن وال کی طالبات نےراولپنڈی بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ۔ کلاس کا رزلٹ الحمداللہ %100رہا۔فرخندہ زہرہ نے 1087نمبرزحاصل کر کے پہلی پوزیشن ، ماہ نور وسیم نے 1074نمبرز حاصل کر کے دوسری پوزیشن اور راکعتہ الزہرہ نے 1049نمبرز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی نے پرنسپل و اسٹاف کو مبارکباد پیش کی اور اساتذہ کی محنت و خلوص کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے شک یہ اللہ کے فضل و کرم ،آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توجہات،اساتذہ و بچوں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ہم اس شاندار کامیابی کو سیلیبریٹ کر رہے ہیں ۔
ادارہ ھذا کے ڈائریکٹر اور اسٹاف کو معزز شخصیات اور والدین کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔
پنڈ دادنخان کے اس پسماندہ علاقے میں ذوالفقار علی چشتی کا بچیوں کے لئے یہ جذبہ،جنون،فکر اور کوششیں قابل تحسین ہیں کہ انہوں نے بغیر کسی معاوضے کے ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہوا ہے جہاں ہر قسم کی سہولت دی جا رہی ہے،تعلیم و تربیت کا بہترین نظام ہے اور مستقبل کے لیڈرز تیار کیا جا رہے ہیں ۔اس پہ ذوالفقار علی کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ۔اللہ پاک اس ادارے کو مزید کامیابیوں کی منازل طے فرمائے ۔آمین
