پنڈ دادن خان کے گاؤں کندوال میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور انتظامیہ کی طرف سے پینے کے پانی کے ماہانہ چندے میں اضافے کو عوام نے مسترد کر دیا

Spread the love

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان )
پنڈ دادن خان کے گاؤں کندوال میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور انتظامیہ کی طرف سے پینے کے پانی کے ماہانہ چندے میں اضافے کو عوام نے مسترد کر دیا اس سلسلہ میں عوام کا ایک احتجاجی اجتماع یونین کونسل کندوال کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہماری واٹر سپلائی سکیم مربوط طریقہ سے چل رہی ہے قدرتی چشمے سے صرف پائپ لائن کے ذریعے پانی ارہا ہے ڈیزل پٹرول بجلی کا کوئی خرچہ نہیں اس لیے ہم پانی کے چندے میں 200 گنا اضافے کو مسترد کرتے ہیں
کندوال واٹر یوزر کمیٹی کے سابق چیئرمین ملک نذر حیات نے اس موقع پر کہا کہ جس وقت میں نے چارج چھوڑا تھا اس وقت 20 لاکھ روپے اکاؤنٹ میں موجود تھے وہ پیسہ کہاں گیا اب جو ماہانہ پیسے جمع کیے جاتے ہیں ان کا کوئی حساب کتاب نہیں ایک سو روپے ماہانہ چندے میں تمام معاملات با احسن طریقے سے نبھائے جاتے رہے ہیں اب اچانک محکمے کو 200 فیصد اضافے کی کیا ضرورت پڑ گئی ہے ہم غریب لوگ ہیں اتنے پیسے نہیں دے سکتے عوام نے واٹر سپلائی کے جمع ہونے والے چندے کے اڈٹ کا بھی مطالبہ کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں