تحریر۔ مظہر بخاری
آج اپنا پانچ سالہ دور اقتدار مکمل کرکے مانچسٹر کی پاکستانی کمیونٹی کو الوداع کہنے جا رھے ھیں جناب طارق وزیر صاحب تو آج رخصت ھو جائیں گے لیکن ان بیچاروں کا کیا بنے گا جو ہر تقریب میں ان کی موجودگی کو باعث رحمت سمجھتے تھے ان کے بغیر ہر تقریب پھیکی اور بے رونق ھوتی تھی۔ طارق وزیر صاحب نہ صرف کامیاب ڈپلومیٹ ھیں بلکہ کمال کے ماہر نفسیات بھی ہیں شاید یہ ان کی پیشہ وارانہ مہارت ھے کہ وہ سب کے دلوں میں گھر کر لیتے ہیں یہ جانتے ھوئے بھی کہ مانچسٹر میں صحافیوں کی کھیپ میں کتنے خود ساختہ اور کتنے پروفیشنل ہیں سب کو ایک ھی کھونڈے سے باندھے رکھا اور کچھ یہی حال نام نہاد سماجی اور کاروباری شخصیات کا بھی ھے وہ بیچارے ایک سوٹ اور ایک ھی ٹائی کے ساتھ ہر تقریب میں قونصل جنرل کے ٹیبل پر بیٹھنا اپنا خودساختہ مینڈیٹ سمجھتے تھے۔ میں سلیوٹ کرتا ھوں طارق وزیر صاحب کو جو سب کی اوقات جانتے ہوئے بھی جان بوجھ کر معصوم بنے رھے۔ بہر حال ما نچسٹر میں قونصلیٹ آفس کی جب تاریخ لکھی جائے گی موصوف کا نام سنہری حرفوں میں لکھا جائے۔ ایک شکا یت طارق وزیر صاحب سے ضرور ھے کہ حضور آپ نے جوروایات ڈالی ھیں اور مانچسٹر کے لوگوں کی جو عادات خراب کر دی ہیں ان کی پاسداری نئے آنے والے قونصل جنرل کے لئے ایک چیلنج سے کم نہ ہو گا۔ وہ بیچارے جو روزانہ کسی تقریب میں آپکے ساتھ تصویر یں بنانا نفلی عبادت سمجھتے تھے اب ان کا پرسان حال کون ھو گا۔ وہ تو بیچارے چین کی نیند سو بھی نہیں سکیں گے۔ آخر میں آپکے بہتر مستقبل کے لئے دل سے دعا گو ھوں۔
