محمد خورشید فیاض — اوپن کچن مانچسٹر کا قیمتی سرمایہ
کچھ لوگ کسی ادارے کا صرف حصہ نہیں ہوتے بلکہ اس کی طاقت، پہچان اور سرمایہ بن جاتے ہیں۔ محمد خورشید فیاض بھی اوپن کچن مانچسٹر کی ایسی ہی ایک قابلِ قدر شخصیت ہیں۔

ان کی خدمات، محنت، لگن اور خلوص کی جتنی تعریف کی جائے، وہ کم ہے۔ انہوں نے اوپن کچن مانچسٹر کے معاملات اور رضاکاروں کی ذمہ داریوں کو جس خوش اسلوبی، سمجھ داری اور بہترین انداز میں نبھایا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔
محمد خورشید فیاض کی سب سے بڑی خوبی ان کا لوگوں کے ساتھ محبت اور اپنائیت کا رشتہ ہے۔ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگ شہریوں تک، ہر عمر کے افراد ان سے محبت کرتے ہیں۔ وہ ہر ایک کے لیے قابلِ احترام اور ہر دل عزیز شخصیت ہیں۔
اوپن کچن کے تمام رضاکار ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ ان کا دوستانہ رویہ، دوسروں کا خیال رکھنا، مسائل کو سمجھنا اور ہر شخص کو ساتھ لے کر چلنا ان کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے۔
کسی بھی فلاحی ادارے کی کامیابی کے پیچھے صرف ایک فرد کی محنت نہیں بلکہ پوری ٹیم کا کردار ہوتا ہے، لیکن کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کی موجودگی پوری ٹیم کو مضبوط بناتی ہے۔ محمد خورشید فیاض انہی لوگوں میں شامل ہیں۔
اوپن کچن مانچسٹر کی ساڑھے چھ سال سے زائد کی مسلسل انسانی خدمت کے سفر میں ان کا کردار ہمیشہ قدر اور احترام سے یاد رکھا جائے گا۔
محمد خورشید فیاض صاحب! آپ ہماری ٹیم کا فخر، اوپن کچن کا قیمتی سرمایہ اور رضاکاروں کے دلوں کی آواز ہیں۔ آپ کی محبت، خلوص اور خدمات کو سلام۔
تحریر: محمد شہزاد علی مرزا
اوپن کچن مانچسٹر — کوئی بھوکا نہ سوئے
