خدمتِ انسانیت کا ایک خاموش سپاہی

Spread the love


محی الدین چیمہ

### محنت، خلوص اور مستقل مزاجی سے انسانیت کی خدمت کرنے والا ایک قابلِ فخر رضاکار

تحریر: محمد شہزاد علی مرزا

کسی بھی فلاحی ادارے کی کامیابی کے پیچھے صرف ایک شخص کی محنت نہیں ہوتی بلکہ ایسے بے شمار مخلص رضاکاروں کا ہاتھ ہوتا ہے جو بغیر کسی شہرت، لالچ یا ذاتی مفاد کے انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد بنا لیتے ہیں۔ محی الدین چیمہ بھی ایسے ہی محنتی اور مخلص رضاکاروں میں سے ایک ہیں۔

اوپن کچن مانچسٹر کی جدوجہد میں محی الدین چیمہ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ وہ ایک ہارڈ ورکنگ رضاکار ہیں جو ذمہ داری، محنت اور لگن کے ساتھ ادارے کے کاموں میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

اوپن کچن مانچسٹر کا سفر 18 اپریل 2020 کو کورونا وبا کے دوران شروع ہوا۔ اس وقت جب لوگ گھروں سے نکلنے سے خوفزدہ تھے، ایسے مشکل حالات میں ضرورت مند افراد تک کھانا پہنچانے کا مشن شروع کیا گیا۔ اس مشن کو مسلسل جاری رکھنے کے لیے ایسے رضاکاروں کی ضرورت تھی جو مشکل حالات میں بھی پیچھے نہ ہٹیں۔

محی الدین چیمہ ان رضاکاروں میں شامل ہیں جن کی محنت ادارے کی روزمرہ سرگرمیوں میں اہمیت رکھتی ہے۔ فوڈ بینک کے انتظامات ہوں، کھانے کی تقسیم ہو یا ضرورت مند خاندانوں کی مدد، ہر کام میں محنت اور ذمہ داری کا جذبہ ایک اچھے رضاکار کی پہچان ہے۔

میری نظر میں کسی رضاکار کی اصل پہچان اس کا عہدہ نہیں بلکہ اس کا کردار، وقت کی قربانی اور خدمت کا جذبہ ہوتا ہے۔ محی الدین چیمہ جیسے محنتی ساتھی کسی بھی فلاحی مشن کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

میں محی الدین چیمہ سمیت اوپن کچن مانچسٹر کے تمام رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہماری کوشش ہے کہ انسانیت کی خدمت کا یہ سفر جاری رہے اور ہمارا پیغام دنیا کے ہر کونے تک پہنچے۔

کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ بھوک کا کوئی مذہب، رنگ یا قوم نہیں ہوتی۔ بھوکے کو کھانا کھلانا پوری انسانیت کی خدمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں