پنڈ دادن خان سمیت ملکوال ، بھیرہ بھلوال اور ضلع سرگودھا کے عوام نے ٹریفک کے لیے نئے پل کی تعمیر کا مطالبہ کر دیا

Spread the love

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان سمیت ملکوال ، بھیرہ بھلوال اور ضلع سرگودھا کے عوام نے دریائے جہلم موٹروے پل کی دونوں سائیڈوں پر راستے اور وکٹوریہ ریلوے برج چک نظام ہرن پور کے قریب ٹریفک کے لیے نئے پل کی تعمیر کا مطالبہ کر دیا علاقہ بھر کے لاکھوں عوام نے یہ مطالبہ بھرتھ برادران ایم این اے ملک مختار احمد بھرتھ اور ایم پی اے ملک صہیب احمد بھرتھ سے کیا ہے
ملک وال سے رحمت علی تارڑ ،پنڈ دادن خان سے چیئرمین پنجاب نمبر داران الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاہڑ، راجہ کامران ارشد،راجہ جواد جالپ ، الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاہڑ، ملک انوار حسین ا عوان ،یعقوب احسن وڑا ئچ چودری نذر حسین رانجھا ،راجہ ظفر للہ،ملک ادریس کندوال اور امجد اقبال سمیت دیگر علاقوں کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ خوشاب شہر سے لے کر رسول معراج تک موٹروے کے علاوہ ٹریفک کے لیے کوئی پل موجود نہیں جس وجہ سے ضلع جہلم اورضلع سرگودھا کےعوام کو سخت سفری صعوبتیں برداشت کرنا پڑتی ہیں دریائے جہلم موٹروے پل کے دونوں اطراف راستے دیے جائیں تو سائیکل موٹر سائیکل رکشہ ٹریکٹر ٹرالی اور اور دیگر گاڑیوں کی امد و رفت باسانی ممکن ہو سکتی ہے اس کے ساتھ ہی ہرن پور چک نظام کے مقام پر دریائے جہلم پر نیا پل تعمیر کیا جائے تاکہ علاقہ کے لاکھوں عوام کو سفری سہولتیں میسر ا سکیں اور دریائے جہلم کشتی کے ذریعے عبور کرنے کے خطرناک ترین سفر سے بھی چھٹکارا مل سکے
دریائے جہلم کے دونوں اطراف 100 کلومیٹر تک رہائش پذیر لوگ کشتی کے ذریعے ہی درہائے جہلم عبور کرتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک سفر ہے اور کئی بار کشتیوں کے حادثے پیش ا چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں