پنڈ دا دن خان اور للہ شریف کے گرد و نواح میں شدید بارشوں نے شہری زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا

Spread the love

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
.واٹر سپلائی کے پائپ تیز برسانی پانی میں بہہ گئے… ڈھڈی تھل کے عوام 20 دن سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں! زمینی پانی سخت کڑوا ہے تحصیل پنڈ دادن خان اور ضلع جہلم انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
شدید بارشوں نے جہاں موسم خوشگوار کیا، وہیں عوام کے لیے مشکلات کا طوفان بھی لے آئیں… تحصیل پنڈ دادن خان کے مختلف علاقوں میں برسانی پانی نے تباہی مچا دی، اور واٹر سپلائی کے پائپ تیز پانی کے ریلوں میں بہہ گئے!”
گزشتہ 20 دنوں سے ڈھڈی تھل ،للہ شریف ،ٹوبہ سروبہ ،کنڈل ،جیٹھل کہانہ اور بھیلووال سمیت سینکڑوں ڈھوکوں اور ڈیرہ جات کے لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں… نل خشک، ٹینکیاں خالی، اور پانی خریدنا عام شہری کی پہنچ سے باہرھے ۔
شہری سراپا احتجاج ہیں، خواتین بچے ۔اور بزرگ پانی کے حصول کے لیے سرگرداں ہیں بعض مقامات پر لوگ قریبی تالاب یا ندیوں سے مضر صحت پانی بھرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ جب کہ انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی ہے… پائ پ مرمت کے نام پر کئی روز گزر چکے ہیں متبادل پانی کی فراہمی ممکن نہیں بنائی گئی انتظامی افسران ٹائم فریم دینے کو تیار نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں