پنڈڈادنخان ( ملک ظہیر اعوان)
مریم نواز ہیلتھ کلینک للہ شریف میں ایک شاندار اور پرکیف محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اس روحانی محفل کا اہتمام کلینک کے انچارج انجم قدیر نے کیا، جس میں اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف مذہبی و روحانی شخصیت سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ تھے۔ پروگرام کی نظامت خوش اسلوبی سے سرانجام دی گئی، جبکہ نعت خوان حضرات نے نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول پیش کیے۔ سامعین بار بار صلوٰۃ و سلام کی صداؤں سے فضا کو معطر کرتے رہے۔تقریب میں خصوصی شرکت راجہ ظفر اقبال، امجد اقبال (جی او نیوز)، ندائے تھل کے چوہدری نذرحسین رانجھا نے کی پروگرام کی
شرکائے محفل نے کہا کہ اس طرح کی روحانی محافل کے انعقاد سے نہ صرف نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ ﷺ سے روشناس کرایا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے میں بھائی چارے اور محبت کے فروغ میں بھی مدد ملتی ہے۔
آخر میں امت مسلمہ کی یکجہتی، پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ محفل کے اختتام پر شرکاء کو ریفریشمنٹ بھی پیش کی گئی
