پاک بھارت جنگ

Spread the love

حالیہ پاک بھارت جنگ ابھی پورے طور پر شروع بھی نہ ہوئی تھی. ابھی ولولہء جاں فدا مسلمانانِ وطن کے سینوں میں پورے طور پر بیدار بھی نہیں ہوا تھا. ابھی جذبہ جہاد ہر ہر پاکستانی کی رگو پے میں انگڑائیاں لے رہا تھا. کہ مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج نے نہ صرف پورے عالم اسلام بلکہ ساری دنیا کو پاکستانی افواج کی ہنود و یہود پر فتح مبین کی نوید سنا دی.
ایں سعادت بزور بازو نیست
تا نہ بخشد خدائے بخشندہ
فروری 2019 عیسوی کی پاک بھارت فضائیہ جھڑپ اور ابھینندن کی گرفتاری کے معاملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا!
” آج اگر ہمارے پاس رافیل طیارے ہوتے تو یہ کچھ نہ دیکھنا پڑتا.”
ہندوستانیوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ شمشیر سے زیادہ اہم شمشیر زن ہوتا ہے. اور شمشیر زن بھی وہ جو حق کی بالادستی کے لیے باطل کے خلاف برسر پیکار ہو. اور سرمایہء جان کو جان آفریں کے سپرد کرنے کے لیے ہر لحظہ ہر آن تیار رہے. تاکہ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائض ہو سکے.
یقین کیجئے! اس جہادی جذبے نے مسلمانان وطن کو لمحوں میں صدیوں تک لڑنے کے لیے متحد و مرکوز کر دیا. اور ہمارے فدائی جذبوں کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی افواج نے جگہ جگہ سفید جھنڈے لہرانا شروع کر دیے. گویا کہہ رہے ہوں:
“پاکستانیو! ہم پر رحم کرو.”

بھارتی وزیراعظم نے انسانی ہاتھوں کے تراشے ہوئے رافیل طیاروں’ ڈرونز اور ایس400 جیسے مادی خداؤں کو اپنی بقا کا ضامن جانتے ہوئے وطن پاک پر حملہ کیا۔ مگر افواج پاکستان نے تائیدِ الٰہی سے پہل کرنے اور پہلگام کا ڈرامہ رچانے والے کذاب دشمن کو صبح سویرے شکست فاش سے دوچار کر کے سچ کا بول بالا کر دیا. پاکستان کو مختصر وقت میں غیر معمولی فتح حاصل ہوئی.
پاکستان کی سیاسی لیڈرشپ اور فوجی قیادت نے سفارتی اور فوجی دونوں محاذوں پر یہ جنگ اس خوبصورت انداز میں لڑی اور جیتی کہ دنیا عش عش کر اٹھی. بھارت فوجی اور سفارتی دونوں محاذوں پر بری طرح ناکام ہؤا اور بھری دنیا میں اکیلا رہ گیا. وزیراعظم مودی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا:
“پاکستان نے بھارت پہ ہی حملہ کر دیا-”

سات مئی کو بھارت نے یکطرفہ طور پر پاکستان کو پہلگام واقع کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے متفرق پاکستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔اور اپنے اس آپریشن کو “آپریشن سندور” کا نام دیا.
پاکستانی فوجی اور سیاسی قیادت نے دنیا کے سامنے بھارت کو پہلگام واقعے کے اصل محرکات کو جاننے اور کسی منصفانہ حل پر پہنچنے کے لیے ہر طرح کی ممکنہ تجاویز دیں۔ مگر ہندو ذہن نے اسے ہماری کمزوری سمجھا. سوشل میڈیا پر بھارت کے سبھی اینکر نفرین انگیز لہجوں میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے اور آنکھیں دکھاتے ہوئے وطن عزیز کے گریبان کی طرف ہاتھ بڑھا رہے تھے. اس ساری صورتحال کے پیش نظر تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق پاک فوج کے ترجمان نے دلیرانہ لہجے اور واشگاف الفاظ میں کہا:
“اب ہمارے حملے کا انتظار کرو. ”
پھر اسی رات کی صبح پاکستانی عوام ابھی بیدار بھی نہ ہوئی تھی کہ جنگ کا مزہ لیتی۔ بھارت کے سارے خریدہ اور تراشیدہ بت زمین بوس ہو چکے تھے۔ سارا بھارت محو حیرت تھا کہ دنیا کیا سے کیا ہو چلی.
بھارتیو ! اب پاکستان 50 سال پرانا پاکستان نہیں ہے ۔اب یہ ایٹمی طاقت ہے اور دنیا بھر میں اس کا احترام ہے۔
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے.
اس چار روزہ جنگ میں بھارت نے بڑے میزائل چھوڑے’ ڈرون اڑائے’ مگر چار گھنٹے کی مزاحمت برداشت نہ کرتے ہوئے گھٹنے ٹیک دیے۔
امن کے داعی اور روشن خیال وطن پاک کے جوابی وار سے پہلے ہی شدت خوف سے بھارتی قلوب و اذہان نکے اندھیرے پورے بھارت پر چھا گئے۔ ایسے میں پاکستانی شاہین فضاؤں پر چھا گئے اور پل بھر میں بھارتی فضائیہ کو ابھینندن بنا دیا۔ یہ صورتحال دیکھتے ہوئے بھارت نے بقیہ ایئر کرافٹ سرحد سے کوسو دور لے جا کر چھپا دیے. بقول شاعر
پنہاں تھا دام سخت آشیاں کے قریب
اڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار ہم ہوئے
شاید ان بقیہ تیاروں کے ساتھ مودی کی بے چین روح اب چین کے ساتھ لڑنا چاہتی ہے جو ان کی دم پر پاؤں رکھے کھڑا ہے۔ مگر
ایں خیال است و محال است و جنوں
اس چند روزہ جنگ میں بھارتی اینکرز کے معاندانہ اور مذہبی حوالے سے متعصبانہ اور مسلم دشمنی پر مبنی رویوں نے ایک بار پھر دو قومی نظریے کی صداقت کو عیاں کر دیا ہے۔ اور تو اور گرو آ ریاجیسے کھلنڈرے اور گستاخ اینکر نے پاکستانی جرنیل کو للکارتے ہوئے کہا:
“ہمت ہے تو حملہ کرو ۔کرتے کیوں نہیں؟ ملٹری انسٹالیشنز پر مار کے دکھاؤ.”
ازاں بعد جو ہوا وہ سب نے دیکھا۔ سب سے بڑے مسلم دشمن اینکر اور وزیراعظم مودی نے جنگ رکوانے کے لیے امریکہ کے سامنے ہاتھ جوڑ دیے. اور یوں یہ جنگ ختم ہوئی.
موجودہ صورتحال میں بھارت اگر اقوام عالم میں کوئی مقام حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے اختلافی اور اختلاطی معاملات کے حل کے سلسلے میں سفارتی آداب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بات چیت کرنا ہوگی ۔اور کسی قسم کی جارحیت کرنے سے پہلے 10 مئی 2025 عیسوی والے نتائج کو 10 بار کھلی آنکھوں سے دیکھنا ہوگا۔ بصورت دیگر ٹرمپ کو سیز فائر کرانا پڑے گا.
نریندر مودی نے مخصوص طبقہ فکر کے ووٹ پکے کرنے کے لیے یہ سارا ڈرامہ رچایا ہے ۔مگر کامیاب نہیں ہوا۔
اب لگتا ہے کہ بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے کوئی ناٹک ضرور کرے گا۔ مگر نتائج مختلف نہیں ہوں گے ۔قدر زیادہ ہی ہوں گے ۔دنیا کی سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ جنگ کب شروع ہوئی اور کب ختم ہوئی۔ بقول غالب
تیرا آنا نہ تھا ظالم
مگر تمہید جانے کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں