پنڈ دادن خان کے معروف علاقہ بھیلووال میں روحانی پیشوا پیر سید ریاض حسین شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے 18ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات عقیدت و احترام سے منعقد ہوئیں

Spread the love

پنڈ دادن خان (بیورو چیف) بھیلووال میں عرسِ مقدس کا روح پرور منظر،
پنڈ دادن خان کے معروف علاقہ بھیلووال میں روحانی پیشوا پیر سید ریاض حسین شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے 18ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات عقیدت و احترام سے منعقد ہوئیں۔ علاقے میں عقیدت کا ایک طوفان برپا تھا جب ان کے صاحبزادگان پیر سید زاہد حسین شاہ بخاری اور سید شاہد حسین شاہ نے مزارِ اقدس کو غسل دیا، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور دعاؤں میں مصروف ہوگئے۔ ہر طرف درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں، فضا خوشبوؤں سے معطر ہو گئی۔ مزار شریف کے گرد ہزاروں عقیدت مندوں کا ہجوم تھا جو دعاؤں اور آنسوؤں میں ڈوبا ہوا نظر آیا۔ یہ لمحے ہر آنکھ کو نم اور ہر دل کو متاثر کر گئے۔عرس کی بابرکت تقریبات اپنے عروج پر پہنچ گئیں جب محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی، جبکہ معروف اسکالرز پروفیسر صابر کمال وٹو اور قاری نوید الحسن چشتی نے رسولِ خدا ﷺ کی سیرت طیبہ اور میلاد پاک پر دل کو چھو لینے والے خطابات کیے۔ نعت خواں محمد اصف رضا قادری نے گلہائے عقیدت پیش کیے اور شمس الرحمن چشتی ازاد کشمیر نے اپنے منفرد اور خوبصورت انداز میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے تو اپنے کلام سے حاضرین پر وجد کی کیفیت طاری ہو گئی۔ محفل کے اختتام پر جب حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے دعا فرمائی تو ہر زبان سے آمین کی صدائیں بلند ہوئیں، اور روحانی فضا میں ایک ناقابل فراموش لمحہ رقم ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں