پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )کندوال میں روح پرور بزم، اتحادِ امت کی درخشاں مثال قائم، گاؤں کندوال میں ایک دلوں کو چھو لینے والی اور تاریخ ساز روحانی بزم کا انعقاد کیا گیا، جو حفاظ قرآن کی تکمیل کے مقدس موقع پر سجی۔ حاجی غلام علی ریحان مرحوم کے نواسوں اور ملک مشتاق حسین بکھڑال کے صاحبزادگان کی حفظِ قرآن کی تکمیل پر یہ بزم سجائی گئی۔ صدارت حاجی نصر اللہ ریحان صاحب نے کی، جبکہ دعوت کے فرائض استادِ محمد عمران قاسمی نے ادا کیے۔ نقابت کے دلکش انداز میں نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا،
مہمانِ خصوصی حضرت مولانا فاروق معاویہ (اٹک) نے حاضرین کو اپنے وجد آفرین خطاب اور کلام سے محوِ حیرت کر دیا۔ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے کلام کے باوجود سامعین مزید سننے کے خواہاں تھے۔ قابلِ ذکر بات یہ تھی کہ اس پروگرام میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء ایک ہی سٹیج پر موجود تھے، جو اتحادِ امت کی روشن مثال ہے۔ اختتامی دعا حضرت علامہ محمد صدیق عتیقی نے کی جبکہ مکمل پروگرام کی شاندار کوریج کندوال کے ملک ادریس نے کی۔ اس موقع پرملک مشتاق حسین بکھڑال اور ان کی پوری فیملی کو اس عظیم سعادت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادیں پیش کی گئیں
