جلالپور شریف میں سیوریج کا نظام درہم برہم

Spread the love

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان )
جلالپور شریف میں سیوریج کا نظام درہم برہم ۔ اہل علاقہ کا انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندہ یونین کونسل جلالپور شریف میں سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے نالیاں ، گلیاں کیچڑ اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔ جلالپور شریف کی مین گلی میں سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گزرنا محال ہو گیا ہے ۔ بچوں کو سکول آنے جانے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی انتظامیہ بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے جب کہ آئے روز بچوں ، بوڑھوں ، نمازیوں اور مسافروں سمیت اہل علاقہ کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اہل علاقہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہماری نالیاں گلیاں کیچڑ اور تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور ہمارے بچوں کو بھی سکول آنے جانے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ہماری مقامی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور نالیوں ، گلیوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے بہترین حکمت عملی بنائی جائے تاکہ اہل علاقہ کو گزرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں