رمضان شریف کی ایک شام

Spread the love

تحریر -محمد بشیر شہزاد مانچسٹر

مسجد بنوی میں افطار کا وقت ہے
شھباز شریف ساتھیوں سمیت مسجد نبوی کے صحن سے روزہ اقدس میں داخل ہونے کے لئے جا رہے ہیں
اچانک ایک طرف سے چند نوجوان شھباز شریف نواز شریف مخا لف نعرے لگانے شروع کر دیے پھر ہجوم میں اور لوگ بھی ملُ گئے۔ اورسیکیورٹی کے آنے تک چند منٹ وہاں نعرہ بازی ہوئی قطعہ نظر وہ کس نے کروائی یا کس پر ہوئی یہ وہ مقام ارفع ہے جن کام نام خود خدائے ذوالجلال
پیارے القاب سے فرماتے ہیں جہاں فرشتے جن و انس انتہائی ادب اور احترام کے ساتھ حاظر ہونے کے پابند ہیں یہاں پر ایسی حرکت نہیں ہونی چاہئے تھی
Surat-ul-Hujraat: 49 | Ayat: 2

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَرۡفَعُوۡۤا اَصۡوَاتَکُمۡ فَوۡقَ صَوۡتِ النَّبِیِّ وَ لَا تَجۡہَرُوۡا لَہٗ بِالۡقَوۡلِ کَجَہۡرِ بَعۡضِکُمۡ لِبَعۡضٍ اَنۡ تَحۡبَطَ اَعۡمَالُکُمۡ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَشۡعُرُوۡنَ ﴿۲﴾

اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے اوپر نہ کرو اور نہ ان سے اونچی آواز سے بات کرو جیسے آپس میں ایک دوسرے سے کرتے ہو ، کہیں ( ایسا نہ ہو ) کہ تمہارے اعمال اکارت جائیں اور تمہیں خبربھی نہ ہو ۔
میں آج یہ کالم اس لئے لکھ رہا ہوں کہ جس شخص کے لئے چند لوگوں نے اس متبرک مقام پراونچی آواز میں مخالف نعرے لگائے شائد یہی بات اللہ کریمُ اور اس کے نبی وسلام کو پسند نہیں آئی اور اس شخص کا صبر اور احترام پسند آگیا وتعز من تشاو وتو ذل و من تشا و
وہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے
دیکھیں وہی شخص جس پر آوازیں کسی گئیں اور مردہ باد کے نعرے لگائے گئے آج اللہ کریم نے اسے حرمین شریفین کی ذمی داری کے لئے چن لیا ہے
انڈیا پاکستان کا معرکہ بنیان مرسوس ایک ایسا واقع بن گیا جس نے پاکستانی حکومت وزیر اعظم میاں شھباز شریف صاحب اور مرد آہن حافظ آثم منیر صاحب کو ایسی عزت سے نوازا ہے کہ جس کی مثال نہیں ملتی
ایک وہ وقت تھا کہ معرکہ بنیان مرسوس سے پہلے کوئی ملک سعودیہ سمیت پاکستان اور پاکستانیوں کو اس طرح کی عزت افزائی نہیں دیتا تھا جو آج دی جا رہی ہے
آج وہی بھارت جن کے میڈیا نے پاکستان کے خلاف ایک طوفان بد تمیزی اٹھا رکھا تھا آج یہ کہنے پر مجبور ہے کہ سعودیہ کے ساتھ معاہدہ کے بعد ہماری حساسیت کا خیال رکھا جائے
بلا شک شبہ اس بات نے ثابت کردیا ہے کہ قوموں کو بھوکا بھی رہنا پڑے مگر دفاع اگر مضبوط ہو تو قوم سو بھی جائے مگر رکھوالے جوان اگر جاگ رہے ہو تو خدا کے فضل سے اس قوم کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا
جیسا کی خطہ عرب میں بے شمار دولت ہونے کے باوجود اسرائیل ایک چھوٹی سی ریاست کے لوگ جب چاہتے ہیں معصوم لوگوں پر بر بریت کا ایسا بازار گرم کرتے ہیں کہ ہلاکو اور چنگیز خان کی روحیں بھی یہ دیکھ کر کانپ جاتی ہوں وہ بھی لوگوں کا قتال تو کرتے تھے مگر تاریخ کے اوراق میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ معصوم بچوں کو بھوک سے مار دیا گیا ہو
آج اللہ کریم نے پاکستان کو ایسے مقام اور عزت سے نوازا ہے کہ عالم اقوام منہ میں انگلیاں ڈال کر یہ ماننے پر مجبور ہیں کہُ ہمٗ ایک ناقابل تسخیر قوم ہیں وہ یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ ہمارے پاس ہی وہ الم (جھنڈا ) ہے جو یہ دعوہ کر سکتا ہے
ایک ہوں مسلم ہرم کی پاسبانی کے لئے
نیل کے ساحل سے کر تابخا کے کاشغر

ہو گئے خدا کی قسم ہو گئے جو رہ گئے ہیں وہ بھی جلد اکٹھے ہو جائیں گے
دنیا والو جان لو بارش کا پہلا قطرہ گر گیا ہے اب باران رحمت ہو گی
ہر رات کے بعد صبح ہوتی ہے
ہو گیا مسلمانوں کی عزت کا سورج طلوع ہو چکا اب گریٹر اسرائیل کا خواب انشاللہ۔ خواب ہی رہے گا اب انشاللہ خیبر تمھارا نہیں ہوگا
آگیا وہ جھنڈا آگیا جس کے زیر سایہ اقوام اسلام اکٹھی ہوں گی اور دشمنان اسلام یا تو ہمارا وجود تسلیم کریں گے ہا پھر شکست کا سامنا کرنا ہو گا
اب فلسطین بھی تسلیم ہو گا اب کشمیر بھی آزاد ہو گا اب بھوم سے معصوم نہیں مریں گے
اب یا تو دشمنان اسلام کو ہمارا حق دینا ہو گا یا ذلتیں دینے کا حساب دینا ہو گا
آپ سب لوگ دیکھنا انشاللہ پاکستان دنیا کو لیڈ کرے گا
جلد ہمارے ملک میں انصاف بھی ہو گا اور سکون بھی ہو گا
دراصل ان سب باتوں کو منظم کرنے کی لئے سب بڑا رول فنانس کا ہےاب فنانس بھی آئے گی بے حساانشاللہ آئےگی اور پاکستانی نوجوان جو پاکستان کا اصل سرمایہ ہے اسے چند سال بعد اغیار میں دھکے کھانے کی انشاللہ ضرورت نہیں ہو گی
اسلام زندہ باد پاک سعود الہاک پائن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں