

لندن عارف چودھری
جس میں سابق مئیر کونسلر تافین شریف مئیر شبلی عالم، کونسلر نائلہ شریف ، کونسلر کلیل خان ، عطا رسول ، پاکستان سے آئے سپرٹینڈنٹ پولیس چوہدری صفدر ہنجرا ، بین الاقوامی تجارتی شخصیت چوہدری خالد محمود ہنجرا و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ سابق مئیر کونسلر تافین شریف اس دنیا میں بسنے والی انسانیت رنگ و نسل مذہب ذات پات سے بالاتر ہو کر ایک ہے ہمیں ایک ہو کر رہنا چاہیے ، میزبان نبیلہ اکرم نے کہا کہ ہمیں مذہب ذات پات سے بالاتر ہو کر کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق سے رہنا چاہیے ۔ مئیر شبلی عالم نے کہا کہ بین الثقافتی و مذاہب تقریب میں آکر اچھا لگا۔ کونسلر نائلہ شریف نے کہا ہمارا ایک ہی پیغام ہے کہ نسلی و مذہبی انتہا پسندی کی ہمارے معاشرے میں کوئ گنجائش نہیں بحیثیت انسان ایک ہیں ۔ پاکستان سے آئے سپرٹینڈنٹ پولیس چوہدری صفدر ہنجرا اور چوہدری خالد محمود ہنجرا نے کہا کہ ایسی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کی تقریبات کے انعقاد سے کمیونٹی کے اندر باہمی میل جول کو فروغ ملنے کے ساتھ ایک دوسرے کی ثقافت سے آگاہی ہوتی ہے۔ کونسلر کلیل خان ۔ نوجوان سیاستدان عطا رسول چوہان اور ناہید نے بھی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے درمیان اتحاد و اتفاق اور باہمی ہم آہنگی کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے ۔
آشٹن و گرد و نواح میں بسنے والی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر شدت پسندی اور نفعرت انگیز رویہ سے نبٹنے کے لیے آشٹن سنٹرل مسجد کمیونٹی سنٹر اور tameside health group کی کاوشیں قابل ستائش و دوسروں کے لیے قابل تقلید ہیں
