نبیلہ اکرم و ساتھیوں کی معاونت سے بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر شدت پسنداور نفعرت انگیز رویہ سے نبٹنے اور اسے زائل کرنے بارے آگاہی تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love


لندن عارف چودھری

جس میں سابق مئیر کونسلر تافین شریف مئیر شبلی عالم، کونسلر نائلہ شریف ، کونسلر کلیل خان ، عطا رسول ، پاکستان سے آئے سپرٹینڈنٹ پولیس چوہدری صفدر ہنجرا ، بین الاقوامی تجارتی شخصیت چوہدری خالد محمود ہنجرا و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ سابق مئیر کونسلر تافین شریف اس دنیا میں بسنے والی انسانیت رنگ و نسل مذہب ذات پات سے بالاتر ہو کر ایک ہے ہمیں ایک ہو کر رہنا چاہیے ، میزبان نبیلہ اکرم نے کہا کہ ہمیں مذہب ذات پات سے بالاتر ہو کر کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق سے رہنا چاہیے ۔ مئیر شبلی عالم نے کہا کہ بین الثقافتی و مذاہب تقریب میں آکر اچھا لگا۔ کونسلر نائلہ شریف نے کہا ہمارا ایک ہی پیغام ہے کہ نسلی و مذہبی انتہا پسندی کی ہمارے معاشرے میں کوئ گنجائش نہیں بحیثیت انسان ایک ہیں ۔ پاکستان سے آئے سپرٹینڈنٹ پولیس چوہدری صفدر ہنجرا اور چوہدری خالد محمود ہنجرا نے کہا کہ ایسی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کی تقریبات کے انعقاد سے کمیونٹی کے اندر باہمی میل جول کو فروغ ملنے کے ساتھ ایک دوسرے کی ثقافت سے آگاہی ہوتی ہے۔ کونسلر کلیل خان ۔ نوجوان سیاستدان عطا رسول چوہان اور ناہید نے بھی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے درمیان اتحاد و اتفاق اور باہمی ہم آہنگی کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے ۔

آشٹن و گرد و نواح میں بسنے والی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر شدت پسندی اور نفعرت انگیز رویہ سے نبٹنے کے لیے آشٹن سنٹرل مسجد کمیونٹی سنٹر اور tameside health group کی کاوشیں قابل ستائش و دوسروں کے لیے قابل تقلید ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں