باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم

Spread the love

(تحریر سکندر ملک )
ڈسٹرکٹ وزیراباد ۔بیورو چیف یو جی نیوز یوکے سکندر ملک
نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں مسلم خواتین کے ساتھ روا رکھا جانے والا غیر انسانی اور ظالمانہ سلوک انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ یہ واقعات نہ صرف خواتین کی عزت و وقار پر حملہ ہیں بلکہ پورے انسانی ضمیر کے لیے ایک کھلا چیلنج ہیں۔ بھارت کی موجودہ پالیسیوں اور طرزِ عمل نے بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ وہاں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں، کو منظم طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مسلم عورت کی عزت، حیا اور وقار کسی بھی درندہ صفت سوچ سے کمزور نہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم وقتی ہوتا ہے، جبکہ حق اور عزت ہمیشہ سربلند رہتے ہیں۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ تو حق دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی مظلوم کی آواز کو خاموش کیا جا سکتا ہے۔
ریاستِ پاکستان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھرپور، مؤثر اور باوقار انداز میں آواز بلند کرے، عالمی فورمز پر بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرے اور سفارتی، قانونی اور اخلاقی سطح پر ایسا مضبوط ردِعمل دے جو مظلوموں کے لیے ڈھال بن سکے۔
ہم عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت میں مسلم خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کریں۔ ظلم کے خلاف خاموشی، ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں