ازقلم : سلمان احمد قریشی
پروفیسر ڈاکٹر محمد حمود لکھوی کو صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر حمود لکھوی ایک ممتاز ماہرِ تعلیم، علمی و فکری ورثے کے امین، مذہبی و سیاسی شعور رکھنے والے معزز خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔ نفاستِ طبع، شائستہ گفتار، خوش لباس شخصیت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار ان کی پہچان ہیں۔ وہ نہ صرف اہلِ علم ہیں بلکہ ایک مدبر منتظم، وسیع النظر رہنما اور انسان دوست شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
ان کا اندازِ تکلم دلوں کو مسخر کر لینے والا، کردار و گفتار میں ہم آہنگی، اور مزاج میں انکساری ان کی عظمت کا ثبوت ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرپرستی اور فروغ میں ان کا کردار لائقِ تحسین ہے اور یہی ہمہ جہت شخصیت انہیں قومی سطح پر ممتاز مقام عطا کرتی ہے۔
اسی سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج ایلمنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف تھی بلکہ علمی، تعلیمی اور کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار بھی ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمد حمود لکھوی کو مزید عزت، صحت اور توفیق عطا فرمائے اور وہ اسی خلوص، بصیرت اور وقار کے ساتھ ملک و قوم، تعلیم اور کھیلوں کے میدان میں خدمات سرانجام دیتے رہیں۔آمین
