جلالپور شریف میں مہنگائی کا جن بے قابو، اشیاء خورونوش عوام کی پہنچ سے کوسوں میل دور

Spread the love

جہلم (بیورورپورٹ) جہلم کے علاقہ جلالپور شریف میں مہنگائی کا جن بے قابو، اشیاء خورونوش عوام کی پہنچ سے کوسوں میل دور ، معتلقہ تحصیل افسران ، اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے عوام کو گراں فروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا دکانداروں نے سرکاری نرخنامے پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی بجائے من مرضی کے نرخوں پر فروخت شروع کررکھی ہے شہریوں کا کہنا ہے گائے کے گوشت کا سرکاری نرخ 9 سو روپے مقرر ہے جبکہ قصاب 12 سو روپے فی کلو بکرے کے گوشت کا سرکاری نرخ 17 سوروپے مقرر ہے قصاب 22/24 سو روپے کلو کے حساب سے فروخت کررہے ہیں جبکہ مرغی کا گوشت بھیمن مانے نرخوں پر فروخت کیا جارہا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضااوزگن سے نوٹس لینے اور گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں