جہلم( بیورورپورٹ) جہلم پنڈدادنخان روڈ پیرا فورس کی آنکھوں سے اوجھل؟، سڑک پر تجاوزات کے باعث حادثات روزانہ کا معمول ،صورتحال نے شہری انفراسٹرکچر اور ٹریفک نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے تفصیلات کے مطابق جہلم ،پنڈدادنخان سڑک کے دونوں اطراف،سنگھوئی،چوٹالہ،
داراپور، جلالپورشریف،پنڈی سیدہور،پننوال،دھریالہ جالپ،ہرنپور سڑک پر قائم غیر قانونی اسٹالز ریڑھیوں اور دکانوں کے پھیلاو کے باعث مقامی افراد کا پیدل چلنا اور گاڑیوں کی آمد و رفت شدید دشواری کا شکار ہو چکی ہے شہریوں کے مطابق لوکل گورنمنٹ قوانین اور انسداد تجاوزات پالیسی کے
باوجود پیرا فورس جہلم،پیرا فورس پنڈدادنخان، اور انتظامیہ تجاوزات کے خاتمے میں مکمل طور پر
ناکام دکھائی دیتی ہے جبکہ مبینہ طور پر کمزور انفورسمنٹ غیر مستقل آپریشنز کے فقدان نے صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے جہلم ،پنڈدادنخاں محکمہ ہائی وے کی سرکاری اراضی ہونےکے باوجودغیر قانونی استعمال پارکنگ ایریاز کی غیر مجاز کمرشل استعمال اور نکاسی آب کے نالوں پر بلاجوازقبضے انتظامی بے ضابطگیوں کی واضح مثالیں ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف ٹریفک کاجام رہنامعمول بن گیا ہے بلکہ ہنگامی سروسز کی نقل و حرکت بھی شدید متاثر ہوتی ہے شہری حلقوں کا موقف ہے کہ سڑکوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کاروائیاں وقتی نمائشی آپریشنز تک محدود ہوتی ہیںزاہریشن کے خاتمے کے فورا بعد مافیا دوبارہ ڈیرے ڈال لیتا ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضااوزگن سے نوٹس لینے اور جہلم پنڈدادنخان سڑک پر قائم تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے،
