جہلم تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقے منڈاھڑ گاؤں، احمد آباد کے قریب دریائے جہلم میں ایک 24 سالہ نوجوان دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 جہلم کنٹرول روم نے فوری طور پر دو ایمبولینسز، ایک ریسکیو بوٹ اور 08 ریسکیو اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچتے ہی سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا اور کافی دیر تک دریا میں تلاش جاری رکھی، تاہم نوجوان کی ڈیڈ باڈی تلاش نہ کی جا سکی۔ اندھیرا ہونے کے باعث سرچ آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔
اگلے روز صبح ہوتے ہی ریسکیو ٹیم نے دوبارہ سکوبا سرچ آپریشن اور لائن سرچ آپریشن شروع کیا۔ مسلسل کوششوں کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڈ باڈی کو ڈوبنے کی اطلاع کے مقام سے تقریباً 400 میٹر دور سے برآمد کر لیا، جسے ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر پانی کی گہرائی تقریباً 15 فٹ، چینل کی چوڑائی 100 میٹر جبکہ پانی کے بہاؤ کی رفتار 0.5 میٹر فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی۔
دریائے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالشکور ولد عبدالصمد، عمر 24 سال کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق اپر چترال، گلگت بلتستان سے تھا۔
