تھانہ جلالپور شریف کے نواحی علاقے پننوال میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ایک گھرانے کی خوشیاں اجاڑ گئی

Spread the love

جہلم (بیورو رپورٹ) تھانہ جلالپور شریف کے نواحی علاقے پننوال میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ایک گھرانے کی خوشیاں اجاڑ گئی۔ افسوسناک حادثے میں ساڑھے تین سالہ معصوم بچہ فراز ولد غلام عباس ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر تلے آکر شدید زخمی ہوگیا۔ اہل علاقہ اور ورثا نے فوری طور پر بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا، تاہم ننھا فراز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیامعصوم بچے کی اچانک اور المناک موت کی خبر سنتے ہی پورے علاقے میں کہرام مچ گیا، جبکہ گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ والدین اور اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔ اہل علاقہ نے اس افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تیز رفتاری اور لاپروائی سے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی اور گھر کے چراغ کو اس طرح گل ہونے سے بچایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں