جہلم( بیورورپورٹ) جہلم
کھیوڑہ کی مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان میٹھا پتن تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں کی بازی ہارگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو نکال کر کھیوڑہ مریم نواز ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکےاس افسوسناک واقعے پر پورے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔ اہلِ علاقہ نے مرحومین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دریاؤں اور گہرے پانی میں نہانے سے گریز کریں تاکہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریاؤں، نہروں اور خطرناک مقامات پر نہانے سے بارہا مرتبہ منع کیا جاتا ہے، اس کے باوجود بعض نوجوان اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ایسے مقامات کا رخ کرتے ہیں۔ میٹھا پتن تالاب میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ ہم سب کے لیے ایک سبق ہے کہ حفاظتی ہدایات پر عمل کیا جائے۔
والدین بھی اپنے بچوں اور نوجوانوں پر نظر رکھیں اور انہیں خطرناک مقامات پر نہانے سے روکیں تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش سانحات سے بچا جا سکے۔ انسانی جان قیمتی ہے، احتیاط ہی بہترین حفاظت ہے
اللہ تعالیٰ مرحومین کے اہل خانہ کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے،
