تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقہ ڈنڈوٹ میں خستہ حال عمارت کی چھت اچانک گرنے سے 70 سالہ بزرگ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے

Spread the love

تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقہ ڈنڈوٹ میں خستہ حال عمارت کی چھت اچانک گرنے سے 70 سالہ بزرگ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئےتفصیلات کے مطابق ڈنڈوٹ میں واقع ایک بوسیدہ اور خستہ حال عمارت کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 70 سالہ نور محمد ولد حاکم خان ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبہ ہٹا کر بزرگ کی لاش باہر نکالی ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی میت آر ایس سی ہسپتال کھیوڑہ منتقل کر دی۔ افسوسناک واقعے پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ اہلِ علاقہ نے خستہ حال اور بوسیدہ عمارتوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے مؤثر حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں