برانچ لائن کا مسافر

Spread the love

قلم زاریاں
محمد الطاف طاہر
قارئین سنتے تھے اور یقین بھی تھا اور چشم دید دیکھا بھی اور عملی طور پر ٹرین میں مسافت بھی کی لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ ریل کا سفر وسیلہ ظفر گردانا جاتا اور بڑا آرام دہ اور محفوظ سفر ہے لیکن اب یہ سفر نہ وسیلہ ظفر ہے اور نہ ہی آرام دہ آج کا کالم برانچ لائن کے مسافروں کے نام جو چیخ رہے ہیں چلا رہے ہیں لیکن ان کا پرسان حال کوئی نہیں ان کی صدا بہ صحرا دکھائی دیتی ہے ریلوے کے ارباب بست و کشاد کے کانوں پر جوں تک ہیں رینگ رہی ارے نوحہ خوانی چھوڑو معاملہ کیا ہے ماجرا کیا ہے ماتم کناں مسافر ارے بھائی گرمی کی شدت ہے اور حدت بھی اور تم کیا پہیلیاں لئے بیٹھے کون بوجھے کون جانے ؟ قارئین وقت بڑا قیمتی ہے اس کی قدر کرنی چاہیے ایک ایک لمحہ ایک ایک گھڑی اور ہر ساعت انمول تحفہ ہے درست بات ہے اور بے کم و کاست بھی ہے بات سے بات کا بتنگڑ نہ بناتے ہوئے اب لوٹتے ہیں اس عوامی مسئلہ کی طرف اس چیخ و پکار کی جانب جو ماتم کناں کا روپ دھارے ریلوے کے ارباب اختیار کی توجہ کی طالب ہے قارئین بات ہورہی ہے برانچ لائن کے مسافر کی جو رو رہا ہے آہ و فغاں ہے اور نالہ فگن ہے ارے کون سی لائن ریل کی تو لائن سیدھی سادی ہے بھائی تم کیا کہہ رہے ہیں میرا اشارہ اور نوحہ کندیاں ۔ماڑی انڈس تا اٹک والی لائن ہے جس پر چلنے والی پسنجر ٹرین 201اپ اور 202ڈاون کا نہ صرف انجن آئے روز خراب ہوتا ہے بلکہ مسافر بھی زلیل وخوار ہوتے ہیں یہ وہ ٹرین ہے جس میں مسافر جدید سفری سہولیات کو ترس رہے ہیں پنکھے نمائشی دکھائی دیتے ہیں ٹرین چلتی ہے لیکن یہ چلنے کی تکلیف گوارا نہیں کرتے معصوم بچے روتے ہیں گرمی سے بلبلاتے ہیں بوڑھے تو بوڑھے نوجوان بھی توبہ و استغفار کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن یہ بے یارو مددگار گرمی کی شدت و حدت برداشت کر رہے ہیں ٹرین چکھا چھک کرتی اتی ہے اور مسافر اپنی مسافت پر ان حالات میں سفر کو وسیلہ ظفر بننے کے خواب دن دیہاڑے دیکھنے کی تمنا لئے رواں دواں ہیں ہم نے برانچ لائن کے مسافروں کا نوحہ خوانی سنی تو دل پریشان ہوا اور اس حق تلفی پر چپ سادھے بیٹھنا ہمارے بس کی بات نہیں اور قلم زاری کرنا ہمارا حق ہے ہمارے فرائض میں ہے اور ہم ریل کے ارباب بست و کشاد کو یہ باور کراتے ہیں کہ حضور والا مسافروں کو بہتر سفری سہولیات دینا آپ کا فرض ہے آپ کی زمہ داری ہے برانچ لائن کے مسافروں کی حالت زار پر رحم کھائیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرہں ٹرین کو کھینچتا انجن ایسا ہو جو مسافروں کو اپنی منزل تک بروقت پہنچائے خدا کرے ہمارا نوحہ ریل کے ارباب بست و کشاد کے کانوں تک پہنچے اور برانچ لائن کے مسافروں کی فریاد اور امید بر آئے یہ کالم ماڑی انڈس سے اٹک اور اٹک سے کندیاں ماڑی انڈس چلنے والی ٹرین 201اپ اور 202 ڈاؤن کے مسافروں کے نام ہے خدا کرے ان کی مراد پوری ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں